سعدیہ امام کا شادی سے متعلق اہم انکشاف

image

اداکارہ سعدیہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی کا جوڑا تیاری کے وقت جل گیا تھا۔

نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ سعدیہ امام کا کہنا تھا کہ میں بوتیک کا کام کرتی تھی۔ میرے شادی کے جوڑے پر کام ہورہا تھا کہ اس دوران شاٹ سرکٹ ہوا اور پورا کارخانہ جلا تو میری شادی کا جوڑا بھی جل گیا۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے شادی کا جوڑا جلنے کا بہت دکھ ہوا کیونکہ وہ میری امی کے پسندیدہ رنگ کا تھا۔ میں نے اپنی ایک کسٹمر کو ویسا ہی جوڑا بنا کردیا تھا جو اس نے اپنی شادی پر پہننا تھا۔ میں نے کسٹمر سے جوڑے کی تصویر مانگی تو اس نے فراخدلی سے مجھے پیشکش کی کہ آپ میرا جوڑا پہن لیں میری شادی کی تاریخ آپ کے بعد کی ہے۔ میں نے اس کسٹمر کا بہت شکریہ ادا کیا۔

اسعدیہ امام کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنی شادی پر اس لڑکی کا جوڑا پہنا تھا اور بعد میں پھر ویسا ہی نیا جوڑا اسے بنوا کردیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.