مرغی کا گوشت مزید مہنگا، انڈوں کی فی درجن قیمت 304 روپے کی سطح پر برقرار

image

لاہور، مرغی کے گوشت کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے، مرغی کا گوشت مزید 4 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔

برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت میں اضافے سے گوشت کے فی کلو نرخ 584 روپے ہو گئے۔

زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں مزید تین روپے کا اضافہ ہوا ہے، زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 389 روپے جبکہ پرچون ریٹ 403 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

مالی سال کا آغاز، ملکی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ

لاہور میں فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 304 روپے کی سطح پر برقرار ہے جبکہ اسلام آباد فی درجن انڈے 320 روپے تک فروخت کئے جا رہے ہیں۔

لاہور انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے سرکاری نرخنامے کے مطابق میتھی پندرہ روپے سستی ہوئی ہے، پھول گوبھی 10 روپے، لیموں 20روپے، گھیا کدو5 روپے فی کلو سستے ہوئے ہیں جبکہ آڑو 10 روپے اور انگور سندر خانی پندرہ روپے مہنگا ہوا ہے۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق پیاز درجہ اول 145 روپے کلو، آلو 82 روپے کلو، ٹماٹر 105 روپے کلو، سبز مرچ 110 روپے کلو، ادرک 590 روپے کلو، لہسن دیسی 385 روپے کلو اور کھیرا فارمی 140 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

رواں سال پاور سیکٹر کا قرض مزید 100 ارب بڑھے گا، پلان آئی ایم ایف کیساتھ شیئر

میتھی کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ ہونے سے 280 روپے کلو ہو گئی ہے، بینگن کی فی کلو قیمت 55 روپے، پھول گوبھی کی فی کلو قیمت 90 روپے اور شلجم کی فی کلو قیمت 120 روپے مقرر کی گئی ہے۔

سرکاری نرخ نامے میں شملہ مرچ 178روپے کلو، لیموں دیسی 670 روپے کلو، مٹر 300 روپے کلو، گھیا کدو 70 روپے کلو، گاجر چائنہ 78 روپے کلو اور کریلے کی قیمت 160 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔

سیب گاجا 194 روپے، سیب کالاکولو 175 روپے، آڑو 265 روپے کلو، امرود 170 روپے کلو، ناشپاتی 210 روپے کلو، انگور سندر خانی 415 روپے کلو میں دستیاب ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.