7 سمندروں سے بھی زیادہ پانی زمین پر کس جگہ موجود ہے؟ ماہرین کا چونکا دینے والا انکشاف

image

یوں تو زمین کے 75 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے.جس کی وجہ وسیع و عریض سمندر ہیں. لیکن حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زمین پر سمندروں سے بھی زیادہ پانی سائنسدانوں کے علاوہ بھی اس قدر پانی موجود ہے جو تمام سمندر کے پانی سے بہت زیادہ ہے

ایک حالیہ تحقیق میں سائنسدانوں نے زمین کی پرت کے نیچے چھپے ہوئے ایک وسیع سمندر کا پتا لگایا ہے جس کا پانی زمین پر موجود پانی کے تمام ذخائر سے بھی بہت زیادہ ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ پانی کا یہ ذخیرہ سطح زمین سے 400 میل نیچے “رنگ ووڈائٹ” نامی چٹان میں موجود ہے۔ ساینسدانوں نے مینٹل راک کے اندر ایک غیر روایتی اسپنج جیسی حالت میں پانی کے ذخیرے کی موجودگی کا انکشاف کیا۔

البتہ یہ پانی ٹھوس، مائع، یا گیس یا گیس کے بجائے ایک نئی چوتھی حالت میں موجود ہے جسے پلازما کہا جاتا ہے۔ اس حوالے سے ماہر ارضیات اسٹیو جیکسن کا کہنا ہے کہ رنگ ووڈائٹ ایک اسپنج کی طرح کا خطہ ہے جو پانی کو پکڑ کر رکھتا ہے۔ اس میں موجود کرسٹل ڈھانچے کچھ ایسی خصوصیات رکھتے ہیں، جو اسے ہائیڈروجن کو اپنی طرف متوجہ کرنے اور پانی کو وہاں روکے رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.