باپ کے تحفے نے میری زندگی بدل دی۔۔ نوجوان کی کون سی لاٹری کھل گئی کہ ہر شخص رشک کرنے لگا؟

image

“میرے والد نے شادی میں جو تحفہ دیا اس نے میری قسمت بدل دی“

یہ کہنا ہے امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والے نوجوان ایرون اینڈریوز کا جنھوں نے والد کی جانب سے دیے گئے تحفے کی وجہ سے بڑی لاٹری اپنے نام کرلی۔

ایرون اینڈریوز نے انکشاف کیا کہ وہ اور ان کی اہلیہ اپریل میں شادی کے بعد سے اپنے والد کے گھر کے بیسمینٹ میں رہ رہے تھے۔ ان کا کہنا یے کہ ان کی شادی کے موقع پر والد نے 3 اگست کی کیش 4 لائف ڈرائنگ کا ایک ٹکٹ خرید کر تحفے میں دیا۔ جب ایرون نے اس نے لاٹری میں موجود پہلے پانچ نمبروں کو میچ کیا اور زندگی بھر کے لیے ہر ہفتے 1,000 ڈالرز کے انعام کا حقدار ہوگیا۔

اینڈریوز نے لاٹری حکام سے کہا کہ ان کے والد ایک عظیم والد ہیں جنہوں نے ان کا خیال رکھنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا۔ یہ ان کی زندگی کا سب سے بہترین تحفہ ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.