شگفتہ اعجاز نے شوبز سے دوری کی وجہ بتادی

image

معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کہا ہے کہ بیمار شوہر کی خدمت اور تیمارداری کی خاطر انہوں نے گزشتہ 6 ماہ سے کسی بھی ڈرامے میں کام نہیں کیا، کیوں کہ ان کے لیے پہلی ترجیح اپنے پیارے اور خاندان رہا ہے۔

شگفتہ اعجاز نے حال ہی میں اپنی شادی کی سالگرہ ہسپتال میں داخل شوہر یحیٰ صدیقی کےساتھ منائی، جس کا ولاگ انہوں نے یوٹیوب پر شیئر کیا۔

سالگرہ کے ولاگ میں انہوں نے اپنے شوہر کی صحت سے متعلق بھی بتایا اور یہ بھی بتایا کہ انہوں نے کس طرح گزشتہ 6 ماہ سے شوہر کی خدمت اور تیمار داری کی خاطر شوبز سے دوری اختیار کر رکھی ہے۔

شگفتہ اعجاز کا کہنا تھا کہ ان کے لیے ہمیشہ اپنے پیارے اور خاندان اہم رہا ہے، اس لیے انہوں نے گزشتہ 6 ماہ سے کسی ڈرامے میں کام نہیں کیا۔

ان کے مطابق انہیں متعدد ڈراموں میں کام کی پیش کش ہوئی لیکن انہوں نے شوہر کی خدمت کی خاطر ان میں کام کرنے سے معذرت کی۔

انہوں نے بتایا کہ جن ڈراموں میں کام کرنے سے انہوں نے معذرت کی، انہیں جب وہ اسکرین پر دیکھتی ہیں تو انہیں یاد پڑتا ہے کہ اس میں انہیں بھی کام کرنے کی پیش کش ہوئی تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ماہ میں انہوں نے اپنوں کو خود سے دور ہوتے اور جدا ہوتے ہوئے بھی دیکھا اور انہیں بہت کچھ سیکھنے اور سمجھنے کو بھی ملا۔

انہوں نے شوہر کی بیماری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سکون اور خوشی ہے کہ انہوں نے ان کی تیمارداری کی، انہیں تکلیف پہنچنے نہیں دی۔

شگفتہ اعجاز نے بیماری اور پھر موت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر انسان کا یہی حشر ہونا ہے، ہر کسی کو چلے جانا ہے لیکن جانے سے پہلے بیماریاں تکلیف دیتی ہیں۔

انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ شادی کی سالگرہ پر بیمار شوہر نے نہ صرف انہیں پہچانا بلکہ انہیں گلے بھی لگایا اور بچوں کو ساتھ دیکھ کر مسکرا پڑے، جس پر انہیں بھی سکون ملا۔

خیال رہے کہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحیٰ صدیقی چند ماہ سے کینسر کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں، اداکارہ نے نہ صرف شادی کی سالگرہ بلکہ اس سے قبل بیٹی کی گریجوئیشن کا جشن بھی شوہر کے ہمراہ ہسپتال میں منایا تھا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.