عتیقہ اوڈھو کا فہد مصطفیٰ سے متعلق بڑا دعویٰ

image

سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے فہد مصطفیٰ کی اداکاری کی تعریفیں کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے حالیہ ڈرامے کے نشر ہونے کے بعد ملک بھر کی کنواری اور شادی شدہ لڑکیوں کو اداکار سے عشق ہونا شروع ہوچکا۔

عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں ایک شو میں فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کے ڈرامے ’کبھی میں، کبھی تم‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکار کی تعریفیں کیں۔

سینیئر اداکارہ نے ڈرامے میں فہد مصطفیٰ کی جانب سے کی جانے والی اداکاری کو سراہتے ہوئے انہیں حقیقی اداکار قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے کردار میں جان ڈالی۔

عتیقہ اوڈھو نے فہد مصطفیٰ کے چند مناظر کو شاندار اداکاری کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نہ صرف ڈائلاگ ڈیلیوری بلکہ اپنی بول چال، اندازوں اور اشاروں سے بھی اداکاری کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈرامے میں شاندار اداکاری کی وجہ سے فہد مصطفیٰ ملک بھر کی لڑکیوں کے لیے فنٹیسی ہیرو بنتے جا رہے ہیں۔

عتیقہ اوڈھو نے اس پر وضاحت کی کہ ملک کی کنواری یا شادی شدہ لڑکیوں کو فہد مصطفیٰ سے عشق ہونا شروع ہوچکا ہے۔

اداکارہ نے اس پر مزید وضاحت کی کہ لڑکیوں کو فہد مصطفیٰ کے کردار سے عشق ہونا شروع ہوچکا ہے، جس پر میزبان اور وہاں موجود مہمان نادیہ خان اور مرینہ خان بھی ہنس پڑیں۔

ان سے قبل نادیہ خان بھی اسی پروگرام میں فہد مصطفیٰ کی اداکاری کی تعریفیں کرتے ہوئے کہ چکی ہیں کہ ان کی ڈرامے ’کبھی میں، کبھی تم‘ میں اداکاری دیکھ کر ملک بھر کی خواتین پاگل ہو رہی ہیں، یہاں تک کہ زائد العمر خواتین بھی فہد مصطفیٰ کے لیے پاگل ہو رہی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.