اسلام قبول کرنے اور سلمان سے خفیہ نکاح کی خبروں پر ایشوریا کا ردعمل کیا تھا؟

image

بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی ابھیشیک بچن سے شادی سے قبل دبنگ اسٹار سلمان خان سے گہری دوستی تھی۔

بتایا جاتا ہے کہ ایشوریا اور سلمان خان کی دوستی شادی تک بھی جاپہنچی تھی لیکن 2001 میں اس جوڑی کے درمیان دراڑ آگئی۔

2002 میں ایشوریا نے سلمان پر متعدد الزامات عائد کرتے ہوئے ان سے اپنی راہیں جدا کرنے کا باضابطہ اعلان کیا تھا لیکن کیا آپ جانتے ہیں ان اعلانات سے قبل ایشوریا اور سلمان کے خفیہ نکاح حتیٰ کہ ایشوریا کی مذہب تبدیلی کی خبریں بھی سامنے آچکی ہیں؟

سلمان خان اور ایشوریا کا خفیہ نکاح

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا اور ابھیشیک کی شادی سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ سلمان خان اور ایشوریا خفیہ نکاح کرچکے ہیں، اس نکاح کی تقریب کا انعقاد بھارتی شہر پونے کے لوناوالا میں واقع بنگلے میں کیا گیا جب کہ نکاح کیلئے قاضی کو ممبئی سے بلوایا گیا تھا، نکاح کی تقریب میں دونوں کے والدین شریک نہیں ہوئے تھے حتیٰ کہ ایشوریا کے والدین کو بیٹی کی شادی کا علم بھی نہیں تھا۔

یہ بھی خبریں سامنے آئی تھیں کہ ایشوریا سلمان خان سے شادی کیلئے اسلام قبول کرچکی ہیں جب کہ دونوں شخصیات نکاح کے بعد ہنی مون کیلئے نیویارک گئے تھے، ان خبروں نے ایشوریا کے کیرئیر کو متاثر کیا تھا جس کے بعد ان کو کاسٹ کرنے والے پروڈیوسر بھی شش و پنج کا شکار ہوگئے تھے۔

سلمان خان سے نکاح کی خبروں پر ایشوریا نے کیا کہا تھا؟

بعد ازاں ایک شو کے دوران جب ایشوریا سے سلمان خان سے نکاح کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے صبر و تحمل سے سوال سننے کے بعد جواب دیا تھا ۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ’انڈسٹری ایک بہت چھوٹی سی جگہ ہے اگر ایسا ہوا تو پوری انڈسٹری اس سے آگاہ ہوگی، میں ان لوگوں میں سے نہیں جو شادی کرکے انکار کروں، اگر میں نے شادی کی تو پوری دنیا کے سامنے اس بات کا فخریہ اعلان کروں گی، اس سے قبل یہ کہنا کہ یہ شادی کب ہوگی سب کچھ مضحکہ خیز ہے‘۔

ایشوریا کی ابھیشیک سے شادی اور طلاق کی افواہیںواضح رہے کہ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم اب ایشوریا کچھ عرصے سے طلاق کی افواہوں کا نشانہ بنی ہوئی ہیں۔

اداکار جوڑے کی شادی کو 17 سال سے زائد ہو چکے ہیں لیکن دونوں کے درمیان جولائی میں اس وقت علیحدگی کی افواہوں نے جنم لیا جب اداکارہ شوہر ابھیشیک بچن کے بغیر ایک تقریب میں ریڈ کارپٹ پر نظر آئیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.