معروف اداکار نے شادی کو زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا قرار دے دیا

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ اُن کی شادی غلط وقت غلط لوگوں میں ہوئی۔

حال ہی میں فردوس جمال نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر سمیت نجی زندگی سے متعلق بھی گفتگو کی۔

فردوس جمال نے کہا کہ میں اپنی ماں کی گود سے ہی فنکار پیدا ہوا، میرے والدین نے اپنی زندگی میں میرے فن اور صلاحیتوں کو بہت سراہا لیکن اُن کی وفات کے بعد، سب کچھ بدل گیا۔

سینیئر اداکار نے کہا کہ میری زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا یہ ہے کہ میری شادی غلط وقت پر اور غلط لوگوں میں ہوئی، میرے اہلیہ اور میرے سُسرالی میرے لیے بطور فنکار سازگار نہیں تھے۔

اُنہوں نے کہا کہ میں ایک فنکار ہوں تو میری شادی کسی فنکارہ یا فنکار خاندان میں ہونی چاہیے تھی کیونکہ ایک فنکار ہی کسی کے فن کی قدر کرسکتا ہے۔

فردوس جمال نے کہا کہ غلط شادی نے نہ صرف مجھے تنہا کیا بلکہ میرے شخصیت اور زندگی بھی بدل کر رکھ دی۔

اداکار نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات کا افسوس نہیں کہ میری شادی وہاں کیوں ہوئی لیکن اگر ساتھی کے روپ میں کوئی فنکارہ ملتیں تو میرا ہُنر مزید نکھرتا۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اپنی شادی اور بچوں سے بہت خوش ہوں بلکہ میں سب سے زیادہ خوش تو اپنے بڑے بیٹے حمزہ جمال کی پیدائش پر ہوا تھا۔

فردوس جمال نے مزید کہا کہ میں 70 سال کا ہوچکا ہوں، اب آگے مجھے موت کے سوائے کچھ بھی نظر نہیں آتا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.