سلمان خان کے والد کو کس نے اور کیا دھمکی دی؟

image

بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان کو ایک بار پھر دھمکی دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے والد سلیم خان کو دھمکی اس وقت دی گئی جب وہ جمعرات کی صبح ورزش کے لیے ممبئی میں اپنے گھر کے قریب موجود تھے۔

رپورٹس کے مطابق واک کے دوران ایک موٹرسائیکل سوار خاتون اور مرد سلیم خان کے پاس آئے جس کے بعد برقع پوش خاتون نے سلیم خان کے سامنے جیل میں قید گینگسٹر کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ’کیا میں لارنس بشنوئی کو بھیجوں‘؟

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا تھا۔

واضح رہے کہ سلمان خان اور ان کے والد کو اس سے قبل 2022 میں بھی دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا جس میں لکھا ہوا تھا کہ ' موسے والا جیسا کر دوں گا'۔

اس سال مئی میں سلمان خان کے گھر پر فائرنگ بھی کی گئی تھی جس کے بعد گرفتار ملزم نے انکشاف کیا تھا کہ اس نے گینگسٹر لارنس بشنوئی کے کہنے پر فائرنگ کی۔

اس سے قبل پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری بھی گینگسٹر لارنس بشنوئی نے قبول کی تھی جس کے بعد اسے گرفتار کیا گیا تھا جب کہ بشنوئی سلمان خان کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دے چکا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.