ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 51 افراد جاں بحق

image

ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں 51 افراد جاں ہوگئے اور متعدد زخمی ہوگئے، دھماکے کے وقت کان میں درجنوں افراد موجود تھے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ایران کے جنوبی صوبے خراسان میں دارالحکومت تہران سے تقریباً 540 کلومیٹر جنوب مشرق میں طبس شہر کے قریب کوئلے کی کان میں گیس کے دھماکے کے نتیجے میں دھماکا ہوا۔

ایرانی سرکاری ٹی وی نے بتایا کہ حادثہ مدانجو کمپنی کے زیر انتظام کان کے 2 بلاکس میں میتھین گیس کے پھٹنے سے پیش آیا، دھماکے کے وقت بلاکس میں 69 کارکن موجود تھے۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 51 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

سرکاری ٹی وی نے ایران کے ہلال احمر کے سربراہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں متعدد کی حالت تشیوشناک ہے جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکے کے وقت کوئلے کی کان میں کان کنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ دھماکے کے بعد علاقے میں ہنگامی اور ریسکیو عملے کو بھیجا دیا گیا ۔ حکام نے اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.