وانی کپور کے بجائے فواد خان کس بھارتی اداکارہ کیساتھ فلم میں جلوہ گر ہونگے؟

image

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ عالمی شہرت یافتہ سُپر اسٹار اداکار فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی کی خبریں زور پکڑنے لگی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شائقین بے صبری سے فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی کے منتظر ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل خبریں گردش کر رہی تھیں کہ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ وانی کپور اور فواد خان نئی فلم پر کام کر رہے ہیں تاہم دونوں فنکاروں نے اس پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

مگر اب بھارتی میڈیا میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ اداکارہ ریدھی ڈوگرا اور فواد خان ایک ساتھ نئے پروجیکٹ میں جلوہ گر ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس رومانٹک کامیڈی فلم کا نام تو فی الحال سامنے نہیں آیا لیکن اس فلم کی شوٹنگ رواں سال کے اختتام تک نیویارک اور لندن میں شروع ہو گی جبکہ مذکورہ فلم آئندہ برس کے اختتام پر ریلیز کی جائے گی۔

یاد رہے کہ فواد خان نے 2014ء میں بالی ووڈ فلم ’خوبصورت‘ سے بھارتی انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔

فلم میں بہترین اداکاری کی بدولت انہیں فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.