غزہ میں جنگ بندی سے متعلق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا اہم بیان

image

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ’’سی این این‘‘ سے گفتگو میں کہا کہ یہ بات مکمل طور پر واضح ہوچکی ہے کہ غزہ جنگ کا کوئی فریق بھی جنگ بندی میں دلچسپی نہیں رکھتا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق انتونیو گوتریس کا کہنا تھا یہ بہت بڑا المیہ ہے۔ ایک ایسی جنگ ہے جسے ضرور بند ہونا چاہیے لیکن نہ اسرائیل اور نہ ہی حماس جنگ بندی چاہتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے تشویش کا اظہار کیا کہ یہ جنگ اب لبنان تک وسیع ہو رہی ہے۔ جس سے خطے کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے۔

انتونیو گوتریس نے ثالثوں کی متعدد کوششوں کے باوجود جنگ بندی کے معاہدے میں اتفاق نہ ہو پانے کا ذمہ دار اسرائیل اور حماس دونوں کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ دونوں سیزفائر کو تیار نہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے پہلے غزہ، پھر مغربی کنارے اور اب لبنان پر حملے شروع کردیے ہیں۔

آج لبنان میں ہونے والی اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں 270 سے زائد افراد جاں بحق اور 750 سے زائد زخمی ہوگئے۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts