اسرائیل کوغزہ میں نسل کشی روکنے پر مجبور کرنا ہوگا: وزیراعظم کی بیروت میں بمباری کی مذمت

image

سلامتی کونسل میں اعلیٰ سطح مباحثے سے خطاب کے دوران بیروت میں بمباری کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل کو اس کے جرائم پر جوابدہ اور غزہ میں نسل کشی روکنے پر مجبور کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کے غیرقانونی استعمال کو کسی صورت برداشت نہ کیا جائے.

سلامتی کونسل میں لیڈرشپ فار پیس مباحثے میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل درآمد ہونا چاہیے، جموں و کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہونے سے خطے کے امن کو خطرہ درپیش ہے۔

انہوں نے کہا کہ طاقت کے غیرقانونی استعمال کو کسی صورت برداشت نہ کیا جائے، کونسل کو کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف وزریوں کو روکنے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان سے دہشتگردی، خاص طور پر داعش اور فتنہ الخوارج کا خطرہ دوبارہ سر اٹھا رہا ہے، کونسل کو افغانستان سے بڑھتے دہشتگردی کے خطرے سے مؤثر طریقے سے نمٹنا چاہیے۔

سلامتی کونسل میں لیڈرشپ فار پیس مباحثے سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جوہری اور روایتی ہتھیاروں کی دوڑ کو روکنے کی عالمی کوششوں کو بحال کرنا چاہیے، نئے ہتھیاروں اور اے آئی سمیت ٹیکنالوجیز پر کنٹرول قائم کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اگلے سال سلامتی کونسل کی نشست سنبھالنے پر ان مقاصد کو حاصل کرے گا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.