بے روزگار ہونے کا خدشہ، سرکاری ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

image

سرکاری اداروں کو بند کرنے حکومتی فیصلے کے بعد سرکاری ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، جس سے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔

وفاقی حکومت نے مزید سرکاری اداروں کو بند کرنے کی تجاویز تیار کرلیں، ذرائع نے بتایا کہ رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت مختلف ادارے بندکرنےکی نشاندہی کی گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت صنعت وپیداوار کے ادارے کراچی ٹولزڈائز اینڈ مولڈز سینٹر اور نیشنل پروڈکٹوٹی آرگنائزیشن بندکرنے کی تجویز تیار کی گئی ہے۔

پاکستان انڈسٹریل ٹیکنیکل اسسٹنس سینٹر اور ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اینڈاسکل ڈیولپمنٹ کمپنی بھی بندکرنےکی تجویزتیار ہے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کی نجکاری یا ختم کرنےکی تجویز بھی دی گئی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن اور نیشنل فرٹیلائزرمارکیٹنگ لمیٹڈ کو بند کرنے کی تجویز دی گئی تھی ، ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےان اداروں کو بند کرنے کیلئے وزارت صنعت وپیداوارکو ٹاسک دے دیا ہے اور دونوں اداروں کو بند کرنے کے لیے تجاویز مانگی ہیں۔

خیال رہے وفاقی حکومت رائٹ سائزنگ کمیٹی نے مختلف ادارے بند کرنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ وزارت آئی ٹی کے ماتحت ٹیلی کام فاؤنڈیشن کو بند کیا جائے۔

ٹیلی کام فاؤنڈیشن کے ماتحت اداروں کی نجکاری کرنے کے احکامات بھی جاری کرتے ہوئے ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی کی نیشنل آئی ٹی بورڈکی بڑےپیمانے پرتنظیم نوکی ہدایت کی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.