مخصوص نشستوں کا کیس، ججوں کی دوسری وضاحت پر ڈپٹی رجسٹرار سے جواب طلب

image

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی نے مخصوص نشستوں کے کیس میں 8 ججوں کی دوسری وضاحت پر ڈپٹی رجسٹرار سے وضاحت طلب کر لی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اسسٹنٹ رجسٹرار شاہد حبیب اور ویب ماسٹر عاصم جاوید سے بھی وضاحت طلب کر لی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے وضاحت طلب کی کہ اوریجنل فائل جمع کیے بغیر وضاحت کیسے جاری ہوئی؟

ذرائع کے مطابق ڈپٹی رجسٹرار اور اسسٹنٹ رجسٹرار عمل درآمد کو وضاحت کے لیے نوٹس جاری کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترامیم جمہوریت کیلئے تباہ کن ہیں، علی محمد خان

ذرائع کے مطابق ویب ماسٹر سے جواب طلب کیا گیا ہے کہ بغیر اوریجنل فائل جمع کرائے وضاحت سپریم کورٹ ویب سائٹ پر کیسے آئی؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز مخصوص نشستوں کے کیس پر سپریم کورٹ کے اکثریتی 8 ججز نے دوسری مرتبہ وضاحت جاری کی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.