لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا

image

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور بلے کانشان الاٹ نہ کرنے سے متعلق سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا، جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے تحریری حکم جاری کیا۔

تحریری حکم کے مطابق الیکشن کمیشن نے کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی، عدالت نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کا امکان

عدالتی حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پر تحریری بیان جمع کرائیں، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق 30 اپریل 2024 کے نوٹس پر حتمی فیصلہ نہ کرے۔

بعدازاں عدالت نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور بلے کا انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کے خلاف درخواست پر مزید سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.