قومی اسمبلی اجلاس کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات ، مہمانوں کے داخلے پر پابندی

image

قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، اجلاس میں مہمانوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

قومی اسمبلی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صرف میڈیا کے ان نمائندوں کو پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت ہوگی جن کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے فل سیشن پریس گیلری کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول تبدیل ، آج شام 6 بجے منعقد ہو گا

ون ڈے پریس گیلری کارڈ جاری نہیں کیے جائیں گے۔ پارلیمنٹ کے گیٹ نمبر 1 پر کوریج کرنے والے کیمرہ مینوں کی انٹری مرتب کردہ لسٹ کے ذریعے ہو گی، تمام صحافیوں کو اپنا پریس گیلری کارڈ ہمراہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.