بھارت کو شکست ، نیوزی لینڈ کی 36 سال بعد بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ میچ میں فتح

image

نیوزی لینڈ نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر بھارتی سرزمین پر 36 سال بعد پہلا ٹیسٹ میچ جیت لیا۔

بھارت کی ٹیم پہلی اننگز میں 46 رن پر ڈھیر ہو گئی تھی جس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 402 رن بنائے جس میں رچن راوندرا کے شاندار 134 اور ڈیون کانوے کے 91 رنز شامل تھے۔

ہیری بروک پاکستان میں کھیلے گئے لگاتار 4 ٹیسٹ میچز میں سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

دوسری اننگز میں بھارت بلے بازوں نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 462 اسکور کیا ، بھارت کی طرف سے سرفراز خان نے 150 ، رشاب پنت 99 ، ویرات کوہلی 70 اور روہت شرما نے 52 رنز بنائے۔

بھارت نے جیت کیلئے 107 رنز کا ہدف دیا جسے نیوزی لینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ، نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 8 وکٹیں حاصل کیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.