پوسٹمارٹم رپورٹ میں ڈاکٹر شاہنواز کی لاش پر بدترین تشدد کا انکشاف

image

توہین مذہب مقدمے میں گرفتار اور میرپورخاص میں ہونے والے مقابلے میں مارے جانے والے ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ان کی لاش پر وحشیانہ تشدد کے نشانات ملے ہیں۔

16 اکتوبر کو ڈاکٹر کنبھر کی لاش کو میڈیکل بورڈ کی نگرانی میں نکالا گیا تھا اور ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ٹوٹی ہوئی ہڈیوں سمیت جسم پر متعدد زخموں کا انکشاف ہوا ہے۔

بی جے پی رہنما کے بیٹے نے پاکستانی لڑکی سے شادی کرلی

ابتدائی رپورٹ کے مطابق اسپیشل میڈیکل بورڈ کے اراکین کی متفقہ رائے ہے کہ مرنے والے کے سینے پر آتشیں ہتھیار کے زخم تھے جو عام حالات میں موت کا سبب بننے کے لیے کافی ہیں۔

متوفی ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کی نچلی چار پسلیوں میں فریکچر دراصل ان کے سینے کے پچھلے حصے پر طاقت کے برملا استعمال کا عندیا دیتا ہے۔یہ نتائج جسمانی معائنے اور ایکسرے کے نتائج پر اخذ کیے گئے جس میں انکشاف ہوا کہ ڈاکٹر شاہنواز کی چار پسلیاں ٹوٹی ہوئی تھیں۔

میرا بیٹا کسی سے معافی نہیں مانگے گا، سلیم خان

دوسری جانب ڈاکٹر کنبھر کے اہل خانہ نے تشدد کے شواہد کو چھپانے کا الزام لگاتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرپورخاص میں پہلا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.