آئینی ترمیم کیلئے تیاریاں مکمل ، آج سب کی چھٹی ہو جائے گی ، حکومتی ارکان

image

حکومتی ارکان نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل ہیں ، آج چھٹی کے دن سب کی چھٹی ہو جائے گی۔

پارلیمنٹ ہائوس آمد پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تیاریاں مکمل ہیں ، آج چھٹی کے دن سب کی چھٹی ہو جائے گی۔

وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ آئینی ترامیم کی منظوری کے لئے دیگر آپشنز موجود ہیں تاہم ہماری پہلی کوشش ہے کہ آئینی ترمیم پر اتفاق رائے سے آگے بڑھا جائے۔

ہمارے 2 سینیٹرز حکومت کو پیارے ، شاید آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینگے ، بیرسٹر گوہر

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کسی ایک آپشن کے تحت آئینی ترمیم منظور ہو جائے گی،پی ٹی آئی ڈائیلاگ اور جمہوری عمل پر یقین نہیں رکھتی، اتفاق رائے کی صورت میں خواہش ہے مولانا فضل الرحمان مسودہ پیش کریں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی طرف سے حتمی جواب موصول ہو چکا ہے، آج ہر حال میں وفاقی کابینہ مسودے کی منظوری دے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.