وفاقی کابینہ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دیدی

image

وفاقی کابینہ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دیدی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے اور ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

آئینی ترمیم ، شہباز شریف کا دولت مشترکہ کے سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم نے صدر مملکت کیساتھ ہونیوالی ملاقات سے کابینہ ارکان کو آگاہ کیا، کابینہ کو مولانا فضل الرحمان کی جانب سے موصول جواب بارے بھی بتایا گیا۔

آئینی ترمیم کے مسودے پر وزیر قانون اور اٹارنی جنرل نے بریفنگ دی، 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں بعض ترامیم کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔

آئینی ترمیم کی منظوری، کابینہ کا ہنگامی اجلاس بغیر کسی کارروائی کے ملتوی

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے قوم کو 26 ویں آئینی ترمیم کی کابینہ سے منظوری کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے عوامی فلاح اور ملکی وسیع تر مفاد میں فیصلہ کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.