لکی مروت،خوارج کانماز مغرب کے دوران مسجد پر حملہ ،کیڈٹ عارف اللہ شہید

image

لکی مروت میں خوارج نے نماز مغرب کے دوران مسجد پر حملہ کیا جس میں بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئےکیڈٹ عارف اللہ شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کیڈٹ عارف اللہ نےبہادری سےلڑتےہوئےکئی نمازیوں کی جانیں بچائیں،نمازیوں پرحملہ کرنےکابزدلانہ فعل خوارج کےحقیقی نظریےکاعکاس ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان ،دہشتگردوں کا ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ ، 10 اہلکار شہید

کیڈٹ کابہادرانہ عمل دہشتگردی کی لعنت کوختم کرنے کیلئےفورسزکےعزم کاثبوت ہے،ایسی قربانیاں ہمارےعزم کومزیدمضبوط کرتی ہیں۔

19سالہ کیڈٹ عارف اللہ شہید آبائی شہرلکی مروت چھٹی پرآئےہوئےتھے،کیڈٹ عارف اللہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں زیرتربیت تھے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خوارج کی لکی مروت میں مسجد پر فائرنگ کی مذمت کی، انہوں نے شہید کیڈٹ عارف اللہ کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس یونیفارم کیلئے مختص سالانہ بجٹ میں اضافہ کر دیا

انہوں نے کہا کہ مسجد پر حملہ کے واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،کیڈٹ عارف اللہ نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا،کیڈٹ عارف اللہ نےبہادری سےمقابلہ کرتے ہوئے نمازیوں کی جانیں بچائیں۔

بہادر کیڈٹ عارف اللہ شہید کو قوم سلام پیش کرتی ہے،شہید کیڈٹ عارف اللہ کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی لکی مروت میں مسجد پر حملے کی شدید مذمت کی ،انہوں نے جامِ شہادت نوش کرنے والے پی ایم اے کیڈٹ عارف اللّٰہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

27ویں ترمیم نہیں آنے دیں گے،مولانا فضل الرحمان

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارا مذہب عبادت گاہوں اور مساجد پر حملے کی اجازت نہیں دیتا،عبادت گاہوں پر حملہ انتہائی بزدلانہ اور غیر اسلامی فعل ہے،انہوں نے شہید کیلئے بلندی درجات ، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.