بھارت کو 12 برس بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست

image

بھارت کو 12 برس بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔

پونے میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کوشکست دے کر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

پونے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 113رنز سے ہرادیا ہے، ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن 359 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 245 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

راولپنڈی ٹیسٹ ، پاکستان نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی

اس ٹیسٹ میچ کی پہلی اور دوسری اننگ میں نیوزی لینڈ نے 259 اور 255 رنز بنائے تھے جبکہ بھارت نے پہلی اور دوسری اننگ میں 156 اور 245 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کے اسپنرمچل سینٹنرنے دونوں اننگزمیں تباہ کن باؤلنگ کی، انہوں نے پہلی اننگز میں سات جبکہ دوسری اننگز میں چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اسپنر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.