پاکستان کی ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

image

پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا اسرائیل نے ایران کی خود مختاری اور علاقائی سلامتی کی خلاف ورزی کی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران پر آج صبح اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتا ہے، اسرائیلی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران کی خود مختاری اور علاقائی سلامتی کی خلاف ورزی کی، اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں علاقائی امن اورسلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیلی حملوں کےنتیجےمیں غیر مستحکم خطہ مزید خطرناک صورتحال سے دو چار ہوگا، اسرائیل موجودہ کشیدہ صورتحال اورتنازع کے پھیلاؤ کا مکمل ذمہ دار ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل امن اور سلامتی کے حوالے سے کردار ادا کرے اور اسرائیل کےمجرمانہ رویے کے خاتمے کیلئے اقدامات کرے، بین الاقوامی برادری کو علاقائی امن اور سلامتی کی بحالی کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے۔

یاد رہے آج علی الصبح اسرائیل نے ایران پر فضائی حملہ کردیا ، صہیونی فورسز نے ایران کے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا۔

تہران نے اسرائیلی جارحیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ دفاعی نظام نے اسرائیلی ڈرونز مار گرائے، اسرائیل کو ردِعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، اسرائیلی حملوں میں دو ایرانی فوجی شہید ہوئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.