نومبر میں الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی آ جائے گی، رانا تنویر حسین

image

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ نومبر میں الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی آجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیاں نہ صرف پاکستان میں تیار بلکہ برآمد بھی کی جائیں، حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں پر بتدریج پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر رانا تنویر نے ایکسپو سینٹر کراچی میں میڈیا سیبات کرتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں کی نمائش پر آکر بہت خوشی ہو رہی ہے، وینڈرز کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھ رہا ہوں جو لوکل کے ساتھ ایکسپورٹ بھی کرتے ہیں۔

ملک میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں پر بتدریج پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، استعمال شدہ امپورٹڈ گاڑیوں سے مقامی انڈسٹری کونقصان پہنچا، استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی پالیسی کا غلط استعمال کیا گیا، پرانی گاڑیوں کی درآمد سے کروڑوں ڈالرز کا زرمبادلہ ضائع ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی گاڑیاں تیار کرنے والوں نے حکومت سے کئے گئے معاہدے پورے نہیں کیے، نومبر میں الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی آجائے گی، الیکٹرک گاڑیاں نہ صرف پاکستان میں تیار کی جائیں بلکہ برآمد بھی کی جائیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.