بلاول بھٹو سے متعلق منظور وسان کی بڑی پیشگوئی

image

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ مستقبل میں کسی نہ کسی طرح بلاول بھٹو کو وزیرِ اعظم بنتا دیکھ رہا ہوں۔

خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم میں جے یو آئی پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی، اس نے پہلے بھی ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پہلے بھی لڑتے رہے ہیں لیکن فائدہ انہیں ابھی تک نہیں ہوا ہے، ہم لڑائی کرنے والے لوگ نہیں ہیں، امن و امان کی خواہشات رکھنے والے ہیں۔

منظور وسان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں اختلافات ہیں، آپس میں ان کی نہیں بنتی، آگے چل کر پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی اور اس میں دھڑے بندی ہو گی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ 18 ویں ترمیم میں بھی وہی شرطیں تھیں جو موجودہ 26 ویں ترمیم میں ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.