موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ

image

اسلام آباد: پاکستان میں مختلف برانڈز کی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا۔

پاکستان میں ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت اکتوبر 2024 میں بڑھ کر تقریباً 1,57,900 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم ماڈل کی قیمت تقریباً 1,68,900 روپے رکھی گئی ہے۔

یہ موٹرسائیکل اپنی سادگی اور بہترین فیول ایوریج کے باعث مقبول ہے۔ جو کہ 50 سے 60 کلومیٹر فی لیٹر تک فراہم کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونا مہنگا ہونے کے بعد دوبارہ سستا ہو گیا

2025 ماڈل میں چند معمولی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ جن میں نئے اسٹیکر ڈیزائن شامل ہیں۔ اور یہ روایتی رنگوں، جیسے سرخ، سیاہ اور نیلے میں دستیاب ہے۔ ہونڈا سی ڈی 70 کی ان خصوصیات نے اسے روزمرہ استعمال کے لیے بہترین انتخاب بنا دیا ہے۔

سوزوکی کی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں بھی کم سے کم 7 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جبکہ موٹرسائیکل کمپنیوں کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کے حکومتی ٹیکس کا بوجھ صارف پر پڑے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.