گیس کی قیمتیں آسمان لیکن فراہمی زمین پر۔۔ بل میں مزید اضافے کا امکان

image

گیس صارفین کے لیے مہنگائی کی نئی خبر! گیس کمپنیوں نے اوگرا میں قیمتوں میں اضافے کی درخواستیں جمع کروا دی ہیں، جس میں سندھ اور بلوچستان کے لیے گیس کی قیمت میں 53.47 فیصد اضافے اور پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا کے لیے 3.66 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، سوئی ناردرن نے فی ایم ایم بی ٹی یو 64.16 روپے کا اضافہ تجویز کیا ہے اور اوسط قیمت 1810.38 روپے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب، سوئی سدرن نے 669.07 روپے اضافے کی درخواست دی ہے، جس کے بعد قیمت 1920.39 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچنے کا امکان ہے۔

یہ مطالبات یکم جولائی 2024 سے قیمتوں میں اضافے کے لیے کیے گئے ہیں۔ اوگرا نے گیس صارفین سے بھی تجاویز مانگ لی ہیں اور 5 نومبر کو سوئی ناردرن جبکہ 8 نومبر کو سوئی سدرن کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

یہ قیمتوں میں اضافے کا اقدام ملک بھر کے صارفین کے لیے نئی معاشی دباؤ کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.