پیسے قسطوں میں لیے جائیں گے.. حج پر جانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری

image

وزارت مذہبی امور نے نئی حج پالیسی کے تحت سرکاری اسکیم کے ذریعے حج درخواستیں نومبر کے وسط میں وصول کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سال، 89,605 عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے، جن میں سے 5,000 عازمین اسپانسرشپ اسکیم کے تحت جبکہ باقی افراد ریگولر اسکیم کے تحت سفر کریں گے۔

وزیر مذہبی امور، چوہدری سالک حسین، اگلے ہفتے حج پالیسی کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

ایک بڑی خبر یہ ہے کہ حج پیکج کی ادائیگی اب اقساط میں کی جا سکے گی۔ عازمین کے لیے اس سہولت کے تحت، حج کے واجبات ایک ساتھ جمع کرنے کی بجائے تین اقساط میں ادا کیے جائیں گے۔ ابتدائی طور پر، درخواست کے ساتھ 2 لاکھ روپے جمع کروانا ہوں گے، اس کے بعد قرعہ اندازی کے بعد مزید 4 لاکھ روپے کی ادائیگی ہوگی، اور باقی رقم فروری کے دوسرے ہفتے میں وصول کی جائے گی۔

اس سال، سعودی عرب کی شرائط کے مطابق، کچھ مخصوص بیماریوں کے شکار افراد حج نہیں کر سکیں گے۔ ان میں ڈائیلاسز کرانے والے، دل کے عارضے میں مبتلا، سانس پھولنے کے مریض، پھیپھڑوں کی بیماری کے شکار افراد، مصنوعی تنفس پر زندہ رہنے والے، اور جگر کے عارضے میں مبتلا مریض شامل ہیں۔ ان تمام افراد کو اس سال حج پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

وزارت مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ یہ تمام فیصلے سعودی عرب کی صحت پالیسی کے تحت کیے گئے ہیں تاکہ حج کی عبادت کو محفوظ اور بہتر بنایا جا سکے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.