سولر پینل کی قیمتوں میں اضافہ۔۔ جانیے 5،7 اور 10 کلو کے سولر پینل اب کتنے کے ملنے لگے؟

image

بجلی کی طویل اور پریشان کن لوڈشیڈنگ سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے پاکستان میں گھریلو صارفین تیزی سے سولر سسٹمز کا رخ کر رہے ہیں۔ تاہم، بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے ساتھ سولر سسٹمز کی قیمتوں میں بھی نمایاں تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، نومبر کے مہینے میں 5 سے 15 کلو واٹ کے سولر سسٹمز کی قیمتوں میں بڑی تبدیلی ہوئی ہے۔ مارکیٹ میں دستیاب مختلف کمپنیوں نے آن گرڈ سسٹمز کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، جبکہ ہائبرڈ سسٹمز خریدنے والے صارفین کو بیٹریوں کے لیے الگ سے اضافی رقم بھی خرچ کرنا پڑے گی۔

رواں ماہ 5 کلو واٹ کے سولر سسٹم کی قیمت میں ایک لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ سات لاکھ پچاس ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 7 کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت میں ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت اب آٹھ لاکھ پچاس ہزار روپے ہوگئی ہے۔

10 کلو واٹ سسٹم کی قیمت میں دو لاکھ روپے کا بڑا اضافہ دیکھنے کو ملا اور اس کی نئی قیمت گیارہ لاکھ پچاس ہزار روپے ہو گئی ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.