فوٹو شوٹ کروانے پارک گئے اور ۔۔ دلہا دلہن کے ساتھ کون سا بُرا واقعہ پیش آگیا؟

image

آج کل شادی کے لمحات کو خوبصورت اور منفرد بنانے کے لیئے جوڑے مختلف تھیم اور جگہوں پر فوٹو شوٹ کرواتے ہیں۔ کچھ سمندری کنارے کا انتخاب کرتے ہیں تو کچھ پہاڑوں اور پارکوں کا۔

لیکن کئی بار جیسا ہم سوچتے ہیں اسکا الٹ ہوجاتا ہے اور خوشی کے لمحے یکدم پریشانی میں بدل جاتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ اس جوڑے کے ساتھ ہوا جو حال ہی میں ویڈنگ فوٹو شوٹ کروانے ایک پارک میں گئے تھے۔

زرائع کے مطابق، پارک میں دلہا دلہن ڈاکوؤں کے نشانے پر آگئے۔ نامعلوم شخص نے اسلحے کے زور پر دلہن سے اس کے پہنے ہوئے زیورات، دلہا اور دلہن سمیت اہلخانہ کے موبائل فونز، فوٹو گرافرز کے قیمتی کیمرے اور نقدی چھین کر پارک کے باہر کھڑے اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا۔

اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ شادی کا فوٹو شوٹ ایک بھیانک خواب بن گیا۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.