گانوں میں تشدد اور منشیات کا فروع: گلوکار دلجیت دوسانجھ کو لیگل نوٹس

image
معروف پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کا ’دل لومناتی‘ ٹور جاری ہے جس کے تحت وہ مختلف ممالک کے مختلف شہروں میں جا کر کنسرٹس کر رہے ہیں۔

اسی ’دل لومناتی‘ ٹور کا کنسرٹ حالیہ دنوں میں ابوظہبی میں ہوا ہے جس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والوں سمیت دنیا بھر سے دلجیت دو سانجھ کے فینز نے شرکت کی۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق دلجیت دوسانجھ کا آئندہ شو انڈیا کی ریاست تلنگانہ کے دارلحکومت حیدر آباد میں ہے تاہم تلنگانہ کے حکام کی جانب سے شو سے پہلے ہی گلوکار کو ایک لیگل نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

اس نوٹس میں دلجیت دوسانجھ کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ حیدر آباد میں ہونے والے اپنے شو میں ایسے گانے نہ گائیں جن میں تشدد، شراب اور دوسری منشیات کو فروغ دیا گیا ہو۔

دلجیت دوسانجھ کو یہ نوٹس چندی گڑھ کے ایک شہری کی شکایت کے نتیجے میں جاری کیا گیا ہے۔

پنڈت راؤ دارنور نامی شہری کی جانب سے تلنگانہ کی انتظامیہ کو درخواست دی گئی تھی۔

اس درخواست میں حکام سے استداعا کی گئی تھی کہ وہ حیدر آباد میں کنسرٹ کے دوران دلجیت کو ایسے گانے سے روکیں جو تشدد اور منشیات کو فروغ دیتے ہیں۔

اس درخوست میں دلجیت کو ان کے شو میں ’بچوں کے استعمال‘ سے بھی روکنے کی استدعا کی گئی تھی۔

    

View this post on Instagram           A post shared by DILJIT DOSANJH (@diljitdosanjh)

تلنگانہ کے خواتین اور بچوں کی ترقی کے محکمہ کی کمشنر کانتھی ویسلی نے تصدیق کی کہ نوٹس دلجیت دوسانجھ اور شو کے منتظمین تک پہنچا دیا گیا ہے۔

سات نومبر کو خواتین، بچوں، اور بزرگ شہریوں کے ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی ضلعی ویلفیئر آفیسر کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس میں دلجیت دوسانجھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’شکایت کنندہ کی طرف سے جمع کرائے گئے ویڈیو ثبوت کے مطابق، دلجیت دوسانجھ نے 26 اور 27 اکتوبر کو نئی دہلی کے جواہر لال نہرو سٹیڈیم میں ہونے والے اپنے لائیو شو کے دوران ایسے گانے گائے ہیں جو  تشدد، شراب اور دوسری منشیات کو فروغ دیتے ہیں۔‘

’لہٰذا ہم آپ کو یہ نوٹس جاری کر رہے ہیں تاکہ آپ کو حیدر آباد میں ایسے گانے نہ گائے۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.