سکردو کی نائلہ رضوی پرنسپل آف دی ائیر ایوارڈ کیلئے منتخب

image

سکردو سے تعلق رکھنے والی ایک پرائمری سکول کی پرنسپل نائلہ رضوی کو ملائیشیا میں عالمی ایوارڈ کیلئے منتخب کر لیا گیا۔

اشرف برولمو گورنمنٹ پرائمری سکول سکردو کی پرنسپل نائلہ رضوی کو ان کی شاندار تعلیمی خدمات پر " پرنسپل آف دی ائیر" کے عالمی ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

انہیں یہ ایوارڈ 18 جنوری 2025ء کو ملائشیاء کی بین الاقوامی Help university میں ہونے والی ورلڈ سکول سمٹ کانفرنس میں دیا جائے گا، جس کے لیے ادارے کی جانب سے انہیں باقاعدہ دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.