اسموگ، پابندیوں میں نرمی، بند تفریحی گاہیں کھل گئیں  

image

پنجاب بھر میں اسموگ کی وجہ سے بند تفریحی گاہوں کو شہریوں کے لیے کھول دیا گیا، تمام پارک، چڑیا گھر، تفریح گاہیں رات 8 بجے تک کھلی رہیں گئیں۔

ڈی جی ماحولیات ڈاکٹرعمران حامد شیخ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پارکس، چڑیا گھر، پلے گراونڈ، آوٹ ڈور سپورٹس کی اجازت ہوگی۔

تمام تفریحی مقامات کو آٹھ بجے تک کھلا رہنے کی اجازت ہوگی جبکہ ہر قسم کے فیسٹیول، نمائش کی بھی اجازت دے دی گئی ہے،تفریحی مقامات کو 22 نومبرسے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

انٹرنیٹ کی بندش کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وزیر آئی ٹی

لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ میں مارکیٹیں 8 بجے بند ہوں گی، فیصلے کا اطلاق دکانوں، شاپنگ مالز، مارکیٹس پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فارمیسز، تندور، ڈیپارٹمنٹل و گروسری اسٹورز سمیت بنیادی ضرورت کی اشیاء کی دکانیں کھلی رہیں گی جبکہ بیکریوں کو بھی رات 8 بجے کے بعد کام کرنے کی اجازت ہوگی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.