کہتے ہیں کچھ لوگوں کو خداداد صلاحیتوں سے نوازا جاتا ہے۔ ایسا ہی کچھ محسوس ہوتا ہے اسلام آباد کے 12 سالہ ننھے آرٹسٹ ریان صدیقی کو دیکھ کر جن کی بنائی ہوئی پینٹنگز بلکل حیقیقی منظر پیش کرتی ہیں۔
ریان صدیقی کا کہنا ہے کہ انھیں بچپن سے ہی پینٹنگز بنانے کا بہت شوق تھا۔ جس کی وجہ سے وہ یوٹیوب پر ویڈیوز کے زریعے سیکھنے کی کوشش کرتے تھے اور پھر خود بھی پریکٹس کرتے تھے۔ ان کی بنائی گئی پینٹنگز اسلام آباد کی حالیہ ایگزیبیشن میں اچھے داموں فروخت ہوئیں جس سے ان کا حوصلہ مزید بڑھا۔ یہاں تک کہ میڈیا نے بھی اس ننھے کلاکار کا نوٹس لیا۔
محمد ریان کی پینٹنگز کی خاص بات یہ کہ انھیں دیکھ کر کوئی کہہ ہی نہیں سکتا کہ یہ ایک بچے نے بنائی ہیں۔ ریان اس وقت ٨ویں جماعت کے طالب علم ہیں اور مستقبل میں تعلیم کے ساتھ اپنے شوق کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔