سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ریکارڈ

image

گزشتہ ہفتہ کے دوران ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں معمولی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

پنجاب حکومت نے اسموگ پابندیوں میں نرمی کردی

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق 21نومبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1449روپے ریکارڈکی گئی ہے جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.75روپے کم ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1460روپے ریکارڈکی گئی تھی.

این اے 263:ممبر قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ کیخلاف انتخابی عذرداری خارج

اسی طرح ملک کے جنوبی شہروں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1389روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.57فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1397روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1432روپے،راولپنڈی 1420روپے، گوجرانوالہ 1450،سیالکوٹ1440روپے،لاہور1493روپے،فیصل آباد1448روپے،سرگودھا1430روپے،ملتان 1463روپے، بہاولپور1500روپے،پشاور1453روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1410روپے ریکارڈکی گئی۔

جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کیلئے9 ججز کی نامزدگی کر دی

اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1340 روپے ،حیدرآباد 1340 روپے ،سکھر 1450روپے،لاڑکانہ 1400روپے،کوئٹہ 1456روپے اورخضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1347روپے ریکارڈکی گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.