سولر مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی کمی کی بڑی وجہ سامنے آگئی

image

ملک میں بیٹریوں اور سولر پیننلز کی طلب میں کمی کے باعث قیمتوں میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق سولر پینل کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی کے ساتھ سولر بیٹریوں کی قیمتوں میں قابل ذکر کمی سامنے آئی ہے۔

سولر بیٹری کی قیمت 20فیصد تک کم ہونے کے بعد ساڑھے 4لاکھ روپے والی لیتھیم سولر بیٹری اب 3 لاکھ 80 ہزار روپے میں دستیاب ہے، جو بیٹری 3یا 4 لاکھ روپے میں فروخت ہو رہی تھی اس کی قیمت اب 2 سے ڈھائی لاکھ روپے ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق لیتھیم بیٹریوں کی انڈسٹری میں نئی کمپنیاں آگئی ہیں جواچھی پیشکش کررہی ہیں۔

تاجروں کے مطابق سولر پینلز سمیت سولر بیٹریوں کی خرید و فروخت شدید متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے سولر مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی کمی واقع ہوئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.