سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کمی

image

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑی کمی آ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 43ڈالر کی کمی آنے سے نئی عالمی قیمت 2672ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں پیر کے روز 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت 4300روپے کم ہوکر 278400 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 3657روپے گھٹ کر 238683روپے کی سطح پر آگئی۔

دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 50روپے کی کمی سے 3400روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بھی 42.87روپے کی کمی سے 2914.95روپے کی سطح پر آگئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.