’ممبئی کی انرجی نے اُڑا دیا‘، دعا لیپا کی چار سال بعد انڈین فینز کے لیے پرفارمنس

image

البانیا کی معروف گلوکارہ دعا لیپا نے چار سال بعد انڈین شائقین کو اپنی بہترین پرفارمنس سے محظوظ کیا۔

انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق گلوکارہ نے اپنے خوبصورت گانوں اور بہترین ڈانس کے ساتھ شائقین کے دل جیت لیے۔

29 سالہ گلوکارہ ریڈیکل آپٹیزم ٹوور کے تحت مختلف ملکوں میں کنسرٹس کریں گی اور اسی سلسلے میں انہوں نے سنیچر کے روز ممبئی کے باندرا کرلا کمپلیکس میں پرفارمنس دی۔

اس سے قبل دعا لیپا نے سال 2019 میں ممبئی میں گلوکارہ کیٹی پیری کے ساتھ ون پلس میوزک فیسٹیول میں پرفارم کیا تھا۔

حالیہ کنسرٹ میں دعا لیپا نے آغاز اپنے مشہور گانے ’ٹریننگ سیزن‘ سے کیا اور نیو رولز، بی دا ون، ڈانس دا نائٹ جیسے گانوں سے شائقین کو خوب انجوائے کروایا۔

دعا لیپا کی پرفارمنس سے واضح تھا کہ وہ خود بھی بہت پرجوش ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے سٹیج پر کھڑے ہوئے فینز کو مخاطب کیا، ’آئی لَو یو ممبئی۔ اس انرجی نے اڑا کر رکھ دیا ہے۔ ہم بہت زیادہ مزہ کریں گے۔ یہ رات ہماری ہے، یہ میری اور آپ کی ہے اور ہم جو اس لمحے میں موجود ہیں۔‘

گلوکارہ نے اس رات کو ’خاص رات‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’میں بےحد پرجوش ہوں کہ اتنی تعداد میں لوگ آئے۔ بہت شکریہ آپ کے آنے کا۔‘

دعا لیپا نے انڈیا کے ساتھ وابستگی کے حوالے سے مزید بتایا کہ وہ یہاں کافی وقت گزار چکی ہیں اور ثقافت اور لوگوں سے بہت متاثر ہیں۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ’آج کی رات بہت خاص ہے کیونکہ میں نے اپنے سال کا آغاز ممبئی سے کیا اور یہیں پر اس کا اختتام بھی ہو رہا ہے۔‘

رواں سال کے شروع میں دعا لیپا اپنے والدین اور بہن بھائیوں کے ساتھ انڈیا آئیں تھیں اور انہوں نے جے پور اور راجستھان میں وقت گزارا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.