وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے غیر قانونی ہتھکنڈوں سے ملک کی بے عزتی کروائی،
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا دھرنوں نے ملک میں ایک ہیجانی کیفیت پید ا کی تھی،اسلام آباد میں ہر طرف توڑ پھوڑ کررہے تھے۔
حکومت کاخراب انجن اور زیادہ دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ
ایک دن میں اسٹاک ایکس چینج ساڑھے 3ہزار نیچے آگیا،صورتحال کی بہتری سے اسٹاک مارکیٹ نے نئے ریکارڈ قائم کئے،ہمیں معاشی استحکام کی طرف بڑھنا ہے۔
مہنگائی کا کم ترین سطح پر آنا پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر ہے ،2018میں نوازشریف کے دور حکومت میں مہنگائی3.5فیصد تھی،طویل عرصے کے بعد اب مہنگائی کم ہو کر4.9 فیصد پرآگئی ہے۔
مہنگائی ہی وہ معاملہ ہے جس سے غریب براہ راست متاثر ہوتا ہے،مہنگائی میں کمی سے عام آدمی پر بوجھ کم ہوگا،70ماہ بعد پاکستان کی نومبر میں مہنگائی کم ترین سطح پر ہے۔
مہنگائی میں کمی آئی ہےاب ہمیں گروتھ کی طرف بڑھنا ہے،ہمیں معاشی استحکام کے ساتھ جی ڈی پی میں ترقی لانا ہے،معیشت ، برآمدات ، پروڈکشن اور لوکل انڈسٹری اہم اہداف ہیں۔
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں استحکام
ٹیم ورک سے مزید بہتری آئے گی،اسمگلنگ روٹین کی سپر ویژن سے ختم نہیں ہوئی ،اسمگلنگ آرمی کی مکمل گرفت کی وجہ سے زیرو ہو گئی ،افغانستان کی اسمگلنگ کا فارمولا آپ پر اپلائی نہیں ہونا چاہیے۔
بہترین لوگ میدان میں اتاریں اور انفورسمنٹ کریں ،خواجہ آصف کو دل کی گہرایوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ،یورپین یونین سے پی آئی اے کو پروازوں کی دوبارہ اجازت ملی۔
اسمبلی میں ایک وزیر نے جعلی پائلٹس کا کہہ دیا اور پھر اربوں روپے کا نقصان پہنچا،پی آئی اے کی بڈنگ کے پراسس میں روٹس کی بندش بھی ویک پوائنٹ تھا ،یورپی یونین میں پروازوں کی بحالی بہت بڑی کامیابی ہے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا،اعلامیہ کے مطابق چائنیز سالٹ کی درآمد پر پابندی ہٹانے کیلئے نظرثانی درخواست دائر کرنے کی منظوری دی گئی ،ماہرین کی کمیٹی نے رپورٹ میں چائنیز سالٹ کو انسانی صحت کیلئے محفوظ قرار دیا۔
سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد58ہزار487رہ گئی
غیر ملکی جامعات میں پاکستان چیئرز سے متعلق مفاہمتی یادداشتوں کی تجدید کی منظوری دی گئی ،ان جامعات میں کیمرج یونیورسٹی ، سینٹ انٹونیز کالج یونیورسٹی آف آکسفورڈ اور یونیورسٹی آف جارڈن شامل ہیں۔
سینٹر آف ایکسی لینس یو ای ٹی کے بورڈ آف گورنرز میں حبیب الرحمان ، کامران انصاری کی نامزدگی کی منظوری دی گئی ،سینٹر آف ایکسی لینس ان منرالوجی کوئٹہ کے بورڈ آف گورنرز میں ممتاز شاہ ، احمد فاروقی کی نامزدگی کی منظوری دی گئی ۔
اس کے علاوہ اسلام آباد سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی تجویز کی اصولی منظوری بھی دیدی گئی ،وزارت داخلہ کی سفارش پر نیشنل پریوینشن آف وائلینٹ ایکسٹریمنرم پالیسی 2024 کی منظوری دی گئی ۔
اعلامیہ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں اسپیشل کورٹس کی حدود ، دائرہ کار میں تبدیلی کی منظوری دی گئی۔
پاکستان کو انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی
اسپیشل کورٹس کسٹمز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی اسمگلنگ کوئٹہ اور خضدار کے دائرہ کار میں تبدیلی سمیت ایڈیشنل سیشن ججز،متعلقہ عدالتوں کو لائرزویلفیئر ایکٹ 2023کے تحت مقدمات سننے کا اختیار دینے کی منظوری بھی دی گئی ۔