تلخیاں بہت بڑھ چکی ہیں،پاکستان کو جوڑنےکی ضرورت ہے،مصطفیٰ نواز کھوکھر

image

سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے تلخیاں بہت بڑھ چکی ہیں،پاکستان کوجوڑنےکی ضرورت ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’’فیصلہ آپ کا ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ورکرز اپنے لیڈز کے حکم پر باہر نکلتے ہیں ،پی ٹی آئی اپوزیشن میں بری سیاست کر رہی ہے ،پی ٹی آئی اپوزیشن میں کسی اور جماعت کوساتھ نہیں ملا سکی۔

چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی 4 دسمبر کو ہوگی

پی ٹی آئی سمجھتی ہے کہ پاکستان میں وہی صرف اسٹیک ہولڈر ہے،اب تحریک انصاف کو اپنے روش پر غور کرنا چاہیے،تحریک انصاف کو دیگر سیاسی جماعتوں کےساتھ بات چیت کرنی چاہیے۔

سیاسی جماعتوں کے ساتھ یہ بیٹھیں گےتو کوئی حل نکل آئے گا،پی ٹی آئی اور حکومت کی کمیٹیز بیٹھیں تو الیکشن کی تاریخ طے ہوگی،پاکستان کے چیلنجز تقاضا کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی دیگر سیاسی جماعتوں سے بیٹھے۔

ملک بھر سے 54 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول

معاشرے میں پولرآئزیشن ہوچکی ہے،ہر حکومت کی خواہش ہوتی ہے کہ کسی بھی تنقید کو روکے ،صحافیوں کو گرفتار کرنے ،میڈیا کو دبانے سےتلخیاں مزید بڑھیں گی،سب فریقین بیٹھ کر اس وقت پاکستان کو جوڑیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.