چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 14 دسمبر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا۔
اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری پر غور کیا جائے گا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے7ججز کیلئے نام دیئے ہیں۔
ان ناموں میں ایڈووکیٹ صدیق اعوان،ایڈووکیٹ علی مسعودحیات، ایڈووکیٹ حسن نواز، ایڈووکیٹ عامرملک، ایڈووکیٹ ضیا الرحمان، ایڈووکیٹ جواد ظفر اور ایڈووکیٹ ملک محمد اویس خالد شامل ہیں۔
جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کیلئے9 ججز کی نامزدگی کر دی
پشاور اورسندھ ہائیکورٹس میں ججز تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 6 دسمبر کو شیڈول ہے، اجلاس میں جسٹس شاہدبلال کی آئینی بینچ میں شمولیت پر بھی غورکیا جائے گا۔