صدرمملکت آصف علی زداری اوروزیراعظم شہبازشریف کا معذورافراد کے آج عالمی دن پر پیغام دیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زداری نے کہا ہے کہ آج کا دن خصوصی افراد اوران کے خاندانوں کی استقامت کااعتراف ہے، زندگی کے تمام شعبوں میں خصوصی افراد کی مکمل شرکت یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
حکومت نے خصوصی افراد کوبااختیاربنانے اوران کی فلاح کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں، آئی سی ٹی خصوصی افراد کے حقوق کے ایکٹ 2020 کا نفاذ ایک تاریخی کامیابی ہے۔
پی ٹی آئی نے غیر قانونی ہتھکنڈوں سے ملک کی بے عزتی کروائی،شہبازشریف
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت معذورافرادکوبااختیاربنانے کیلئے جامع پالیسیوں پرکام کررہی ہے، یہ اقدامات سماجی رکاوٹوں کودورکرنے میں مددگارثابت ہوں گے۔
معذورافراد کیلئے دوستانہ قوانین کا نفاذ اس وژن میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے، معذورافراد کی مدد کیلئے انتھک محنت کرنے والوں کے تعاون کوسراہتے ہیں۔