بالی وُڈ اداکار وکرانت ماسی نے 37 برس کی عمر میں اداکاری کو خیرباد کہہ دیا

image

بالی وُڈ کے اداکار وکرانت ماسی نے 37 برس کی عمر میں اداکاری کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق وکرانت ماسی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں اداکاری سے ریٹائرمنٹ کی خبر دے کر مداحوں کو حیران کر دیا۔

اپنی پوسٹ میں وکرانت ماسی نے اعلان کیا کہ وہ 2025 میں اپنے مداحوں سے فلموں کے ذریعے آخری مرتبہ ملاقات کریں گے۔

انسٹاگرام پوسٹ میں وکرانت ماسی نے لکھا کہ ’گزشتہ کچھ سال شاندار رہے ہیں۔ میرا بھرپور ساتھ دینے کے لیے میں آپ سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مجھے احساس ہوا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے دوبارہ سے کچھ کرنے کا اور واپس گھر جانے کا۔ بطور شوہر، والد اور ایک بیٹے کی حیثیت سے اور ایک اداکار کی حیثیت سے بھی۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’2025 میں ہم سب آخری مرتبہ ملیں گے۔ میری آخری دو فلمیں آئیں گی اور ہم کئی برسوں کی یادیں بنائیں گے۔ سب کا ایک مرتبہ پھر سے شکریہ۔‘

 

    

View this post on Instagram           A post shared by Vikrant Massey (@vikrantmassey)

خبروں کے مطابق وکرانت ماسی حالیہ دنوں میں دو فلموں کی شوٹنگ کر رہے ہیں جن میں ’یار جگری‘ اور ’آنکھوں کی گستاخیاں‘ شامل ہیں۔

وکرانت ماسی نے اپنی فنی کیریئر کا آغاز ٹی وی شو دھوم مچاؤ دھوم سے کیا تھا جس کے بعد انہیں 2009 میں ٹی وی سیریل بالیکا وادھو سے مقبولیت حاصل ہوئی۔

37 برس کے اداکار کو فلم ’آ ڈیتھ اِن دا گنج‘ کے ذریعے بڑے پردے پر شہرت حاصل ہوئی۔

وکرانت ماسی اب تک بارہویں فیل، چھپاک، رام پرساد کی تیرہویں، حسینہ دلربا، گیس لائٹ جیسی فلموں میں کام کر چکے ہیں جبکہ اُن کے مداح انہیں کرمنل جسٹس، مرزا پور، بروکن بٹ بیوٹی فُل جیسی بڑی ویب سیریز میں بھی دیکھ چکے ہیں۔ 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.