جونئیر ہاکی ایشیا کپ فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

image

جونئیر ہاکی ایشیاکپ فائنل میں بھارت نے پاکستان کو تین کے مقابلے میں پانچ گولوں سے شکست دے کر کا ٹائٹل جیت لیا ۔

عمان میں ہونے والے جونئیر ہاکی ایشیاکپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کی جونئیر ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو سنسنی خیز و دلچسپ رہا۔

بھارت کی جانب سے ارجیت سنگھ ہونڈل نے چار گول کئے۔ پاکستان نے میچ کے تیسرے ہی منٹ گول کرکے برتری حاصل کی، یہ گول حنان شاہد نے کیا لیکن دوسرے ہی منٹ میں بھارت نے حساب برابر کردیا۔

بھارت نے دوسرے کوارٹر میں اوپر نیچے دو گول داغ کر برتری تین ایک کردی ہاف ٹائم کے اختتام سے قبل سفیان نے خوبصورت گول کرکے مقابلہ تین دو کردیا۔

انڈر 19 ایشیا کپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

تیسرے کوارٹر میں بھارتی ٹیم گول نہ کرسکی پاکستانی گول کیپر نے کئی یقینی گول بچائے 39 ویں منٹ میں سفیان خان نے ایک اور گول کرکے مقابلہ تین تین برابر کردیا اور پاکستان میچ میں واپس آگیا۔

لیکن آخری کوارٹر میں پاکستان کو گول کرنے کے موقع ملے لیکن کامیابی نہیں ملی بھارت نے 47 ویں اور پھر 54ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ پانچ تین کردیا جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہا۔

یاد رہے کہ بھارت نے مسلسل دوسری بار پاکستان کو فائنل میں شکست سے دوچار کیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.