انڈیا کو 10 وکٹوں سے شکست، آسٹریلیا نے دوسرا ٹیسٹ جیت لیا

image

آسٹریلیا نے انڈیا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کو ایک، ایک سے برابر کر دیا ہے۔

اتوار کو ایڈیلیڈ میں دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن آسٹریلیا نے جیت کے لیے مطلوبہ 19 رنز کا ہدف بغیر کوئی وکٹ کھوئے حاصل کر لیا۔

بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انڈین کرکٹ ٹیم 180 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ انڈیا کی جانب سے نتیش کمار نے 42 جبکہ کے ایل راہل نے 37 رنز سکور کیے۔

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل سٹارک نے چھ جبکہ پیٹ کمنز نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 337 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ ٹریوس ہیڈ نے 140 جبکہ مارنس لبوشانے 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

انڈیا کی جانب سے جسپرت بمرا اور محمد سراج نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے اس ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر انڈیا نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے تھے تاہم پوری ٹیم صرف 175 بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ یوں آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لیے 19 رنز کا معمولی ہدف ملا جو اُس نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔

دوسری اننگز میں انڈیا کی جانب سے نتیش کمار ریڈی 42 جبکہ  رشبھ پنت 28  رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انڈٰیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو شکست سے دوچار کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.