اے ایف سی ایشیئن کپ سعودی عرب 2027 کوالیفائرز: پاکستان کے میچز کب اور کہاں ہوں گے؟

image

اے ایف سی ایشیئن کپ سعودی عرب 2027 کوالیفائرز کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 

ڈراز کا اعلان اے ایف سی ہیڈ آفس کوالالمپور میں ہوا جس میں کُل 24 ٹیموں کو 6 گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ 

پاکستان فٹبال ٹیم گروپ ای میں شامل ہے۔ قومی ٹیم شام، افغانستان اور میانمار سے ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر چھ میچز کھیلے گی۔

پاکستان اپنا پہلا اوے میچ 25 مارچ کو شام میں کھیلے گا، دوسرا اوے میچ 14 اکتوبر کو افغانستان میں شیڈول کیا گیا ہے۔

31 مارچ 2026 کو میانمار کے خلاف قومی فٹبال ٹیم کا آخری اوے میچ شیڈول کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم  ہوم گراؤنڈ میں پہلا میچ 10جون کو میانمار کے خلاف اور دوسرا ہوم میچ 9 اکتوبر کو افغانستان کیخلاف کھیلے گی۔

پاکستان کو گروپ ای میں شام، افغانستان اور میانمار کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ (فوٹو: اے ایف سی ایشیا کپ)

18 نومبر کو گرین شرٹس شام کے خلاف تیسرا اور آخری ہوم میچ کھیلے گی۔

واضح رہے 18 ٹیمز نے ایشیا کپ 2027 کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر لیا ہے۔ ہر گروپ سے ٹاپ ٹیم ایونٹ کے لیے کوالیفائی کرے گی۔ 

شام فیفا کی عالمی ریکنگ میں 98، افغانستان 155، میانمار 167 جبکہ پاکستان 198 پر ہے۔ 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.