لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کا پنجاب میں کتا مار مہم روکنے کا حکم

image

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پنجاب بھر میں کتا مار مہم فوری روکنے کا حکم جاری کرتے ہوئے فریقین سے 24 دسمبر تک جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس جواد حسن نےکتا مار مہم کے خلاف درخواست اینیمل پروٹیکشن ایکٹیوسٹ انیلہ عمیر کی جانب سے دائر درخواست پر صوبے بھر میں کتا مار مہم فوری طور پر روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردی۔

انتخابات میں دھاندلی، سپریم کورٹ نے تین درخواستیں عدم پیروی پر خارج کر دیں

عدالت نےفریقین کو نوٹس جاری کرکے 24 دسمبر تک جواب طلب کرلیا ہے، درخواست گزار کے مطابق کتوں کو گولی مارنا یا زہر دینا غیر اخلاقی اور غیرقانونی عمل ہے۔

حکام کہتے ہیں کہ کتوں کو مارنےکا عمل شہریوں کی شکایت پر کیا گیا، درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ ریاستی ادارے جانوروں کے تحفظ کے لئے قومی پالیسی بنائیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.