پی پی رکن پنجاب اسمبلی کا ڈاکوئوں کیخلاف فوجی آپریشن کا مطالبہ

image

پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی ممتاز چانگ نے ڈاکوؤں کے خلاف فوجی آپریشن کا مطالبہ کردیا۔

پی پی کے رہنما اور پنجاب اسمبلی کے ممبر ممتاز چانگ نے ویڈیو بیان جاری  کرتے ہوئے کہا ہے کہ صادق آباد میں ڈاکوؤں نے کار پر فائرنگ کرکے شہریوں کی کار کے ٹائر برسٹ کردیئے اور 2 افراد کو اغوا کرکے لے گئے۔

جناح ہائوس حملہ ،حسان نیازی کی بہن مجرم ، 8 کارکن بے گناہ

پی پی رہنما  نے کہا کہ گزشتہ روز بھی ایک ڈرائیور کو قتل کرکے دوسرے کو اغوا کرلیا گیا، صورتحال سنگین ہوگئی ہے اس وقت علاقے کے 9 افراد ڈاکوؤں کے پاس یرغمال ہیں۔

ایم پی اے نےکہا کہ  ہم مطالبہ کرتے ہیں پاک فوج میرٹ پر آپریشن کرے، صدر، وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکوؤں اور کرپٹ پولیس اہلکاروں سے جان چھڑوائیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.