پیٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ ہونے والا ہے؟ 1 لیٹر پیٹرول کی ممکنہ قیمت سامنے آگئی

image

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ڈھائی روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے، اور یہ اضافی رقم ای ایسکرو اکاؤنٹس میں منتقل ہوگی۔ ان اکاؤنٹس کا مقصد ریفائنریوں کے اپ گریڈ منصوبوں کو مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔ یہ اقدام عارضی ہوگا اور آئندہ بجٹ تک نافذ رہے گا۔

ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں اوگرا کو ہدایت دی گئی ہے کہ قیمتوں میں اضافے کے اثرات کا تفصیلی جائزہ لے اور پیٹرولیم ڈویژن کو ایک حتمی خلاصہ پیش کرے، جو ای سی سی کی منظوری کے لیے رکھا جائے گا۔

تاہم، مارکیٹ میں 48 فیصد حصہ رکھنے والی پارکو نے آئی ایف ای ایم میں اضافے کو ایک "عارضی حل" قرار دیتے ہوئے اس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ پیٹرولیم ڈویژن ایک ہفتے کے اندر مقامی ریفائنریوں کے اپ گریڈ منصوبوں کے لیے 5 سے 6 ارب ڈالر کا قابل عمل لائحہ عمل پیش کرے، تاکہ ملکی توانائی کے شعبے میں جدت لائی جا سکے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.